انڈر21-سنوکر چمپئن شپ ، دفاعی چیمپئن نسیم اختر سمیت آٹھ کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 17 جنوری 2018 22:06

انڈر21-سنوکر چمپئن شپ ، دفاعی چیمپئن نسیم اختر سمیت آٹھ کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے پی ایس بی بلیرڈز اینڈ سنوکر ہال میں دفاعی چمپئن محمد نسیم اختر اور گذشتہ سال کے رنرز اپ حارث طاہر سمیت آٹھ کھلاڑیوں نے بدھ کے روز پری کوارٹر فائنل میچز جیت کر جوبلی انشورنس قومی جونیئر انڈر21-سنوکر چیمپئن شپ 2018ء کے کوارٹر فائنلز کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

جمعرات کو کوارٹر فائنلزدس بجے صبح اور سیمی فائنلز دو بجے بعد دوپہرکھیلے جائیں گے۔بدھ کو کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچز میں سب سے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ پنجاب کے رئیس علی اسامہ اور پنجاب ہی کے احسن رمضان کے درمیان کھیلا گیا جس کا فیصلہ بیسٹ آف سیون فریم کے فیصلہ کن فریم کی بلیک بال پر ہوا۔ پری کوارٹڑ فائنلز کی خاص بات پنجاب کے محمد نسیم اختر کی 75، سندھ کے علی زمان خان کی58اور پنجاب کے رئیس علی اسامہ کی 52کی بریکس تھیں۔

(جاری ہے)

دیگر میچز میںپنجاب کے شیخ محمد مدثر نے بلوچستان کے عبدالعزیز کو4-2سے، پنجاب کے عثمان احمد نے بلوچستان کے رابش پرویز کو4-2سے، پنجاب کے محمد شہباز نے پنجاب کے عمر فاروق کو4-3سے، دفاعی چیمپئن پنجاب کے محمد نسیم اختر نے اسلام آباد کے فہد غفار کو 4-1سے، سندھ کے علی زمان خان نے خیبر پختونخوا کے عثمان خورشید کو4-0سے، پنجاب کے محمد عمر خان نے پنجاب کے شاہ زیب ملک کو4-1سے جبکہ پنجاب کے حارث طاہر نے کے پی کے حمزہ آفتاب کو4-0سے شکست دی اور کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

جمعرات کوصبح دس بجے ہونے والے کوارٹر فائنلز میں پنجاب کے شیخ محمد مدثر، پنجاب کے عثمان احمد سے، پنجاب کے محمد شہباز، پنجاب کے رئیس علی اسامہ سے، دفاعی چیمپئن پنجاب کے محمد نسیم اختر، سندھ کے علی زمان خان سے، جبکہ پنجاب کے محمد عمر خان، پنجاب ہی کے حارث طاہر سے میچ کھیلیں گے۔
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 22:06:23