پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون، غیر ملکی ہاکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری

کراچی پہنچنے والوں میں ہاکی ہال آف فیم میں شامل اسپین کے سابق اولمپئن یوان اسکارے ، آسٹریلین امپائر ڈان پرائیر کے علاوہ آسٹریلین کھلاڑی گرانٹ شوبرٹ اور نیوزی لینڈ کے فل بورس شامل کوئی ٹیم ہمیشہ نمبر ون نہیں رہتی، پاکستان کو اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرنے کیلئے کافی محنت کرنا ہوگی، اسکارے

بدھ 17 جنوری 2018 22:59

پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون، غیر ملکی ہاکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون ہاکی میچ اور ہال آف فیم ایونٹ میں شرکت کیلئے غیر کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی پہنچنے والوں میں ہاکی ہال آف فیم میں شامل اسپین کے سابق اولمپئن یوان اسکارے اور آسٹریلین امپائر ڈان پرائیر کے علاوہ آسٹریلین کھلاڑی گرانٹ شوبرٹ اور نیوزی لینڈ کے فل بورس شامل تھے۔

(جاری ہے)

کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفت گو میں اسکارے کا کہنا تھا کہ کوئی ٹیم ہمیشہ نمبر ون نہیں رہتی، پاکستان کو اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرنے کیلئے کافی محنت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کا ٹیلنٹ بہت ہے، اس کو گروم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس میں شرکت ضروری ہے۔ہاکی کے تمام بڑے ایونٹس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے آسٹریلوی کھلاڑی گرانٹ شوبرٹ نے کہا کہ ورلڈ الیون کا میچ یہاں ہاکی بحالی کی جانب پہلا قدم ہوگا۔اس سے قبل نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے تین مرتبہ کے اولمپئن گول کیپر کائیل پونٹی فیکس بھی کراچی پہنچے تھے۔۔
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 22:59:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :