وزیراعلیٰ شہبازشریف کا پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر و سابق ڈی جی سپورٹس پنجاب خاور شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 17 جنوری 2018 23:13

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر و سابق ڈی جی سپورٹس پنجاب خاور شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر و سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب سید خاور شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کھیلوں بالخصوص بیس بال کے فروغ کیلئے خاور شاہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 23:13:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :