پانچواں ایک روزہ میچ، نیوزی لینڈ کو پاکستان کو جیت کیلئے 272رنز کا ہدف

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 19 جنوری 2018 07:11

پانچواں ایک روزہ میچ، نیوزی لینڈ کو پاکستان کو جیت کیلئے 272رنز کا ہدف
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری ۔2018ء) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں جیت کیلئے 272رنز کا ہدف دیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 271رنز بنا سکی۔

(جاری ہے)

مارٹن گپٹل شاندار سنچری بنا کر 100رنز پر آوٴٹ ہوئے جبکہ ٹیلر نے 59رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے رومان رئیس نے 3جبکہ فہیم اشرف نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے آج کے میچ میں 3تبدیلیاں کی ۔ محمد عامر، حسن علی ، شعیب ملک کی جگہ عمر امین، عامر یامین اور محمد نواز کو موقع دیا گیا۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 07:11:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :