شمالی کوریا کی سرمائی اولمپکس کے موقع پر اعلیٰ سطحی وفد جنوبی کوریا بھیجنے سے متعلق بات چیت ملتوی کرنے کی درخواست

جمعہ 19 جنوری 2018 13:05

پیانگ یانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) شمالی کوریا نے سرمائی اولمپکس کے موقع پر ایک اعلیٰ سطحی وفد جنوبی کوریا بھیجنے سے متعلق بات چیت ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ بین الاقوامی ذارئع ابلاغ کے مطابق دونوں ممالک نے 9 جنوری کو ہونے والے وزارتی سطح کے اجلاس میں اتفاق کیا تھا کہ آئندہ ماہ جنوبی کوریا کے پیون چانگ سرمائی اولمپکس کے موقع پر شمالی کوریا اپنے اعلیٰ سطحی عہدیداروں کا وفد بھیجے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جنوبی کوریا کے حکام کی جانب سے کہا گیا کہ کہ گزشتہ روز دونوں کوریاؤں کے نائب وزراء کے اجلاس میں اس معاملے پر تبادلہ خیال نہیں کیا گیا کیونکہ شمالی کوریا نے یہ مذاکرات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ شمالی کوریا نی2014ء میں انچون میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں کی اختتامی تقریب میں اپنے اعلیٰ سطحی عہدیدار بھیجے تھے۔ اٴْس وقت شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے نائب سربراہ چے ریونگ ہے نے جنوبی کوریا کے دورے میں اس کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں سے ملاقات کی تھی۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 13:05:27