پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز میں کیویز بلے باز اور بائولرز چھائے رہے

جمعہ 19 جنوری 2018 14:24

لاہور۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں سب سے کامیاب بلے باز نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور کامیاب بائولر ٹرینٹ بولٹ رہے ۔ مارٹن گپٹل نے پانچ میچوں میں 77.50کی اوسط سے 310 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔

(جاری ہے)

کین ولیمسن 261 رنز بناکر دوسرے اور روز ٹیلر 169رنز بناکر تیسرے نمبر پر رہے۔ بائولنگ میں ٹرینٹ بولٹ نے چار میچز میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹم سائوتھی اور رومان رئیس 8,8 وکٹیں حاصل کرکے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ نیوزی لینڈ نے پانچوں ون ڈے میچز میں پاکستان کو شکست دے کر ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 14:24:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :