انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ ’ سری لنکا کو شکست دے کر پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

سری لنکا کی پوری ٹیم 48.2 اوورز میں 188 رنز بنا کرآئوٹ ہو گئی جب کہ گرین شرٹس نے ہدف باآسانی 7 وکٹوں کے نقصان پر 44ویں اوور میں حاصل کرلیا

جمعہ 19 جنوری 2018 14:44

واہنگری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ۔نیوزی لینڈ کے شہر واہنگری میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 48.2 اوورز میں 188 رنز بنا کرآئوٹ ہو گئی جب کہ گرین شرٹس نے ہدف باآسانی 7 وکٹوں کے نقصان پر 44ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے علی زریاب آصف 59، زید عالم 28 اور محمد طہ 24 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ کپتان حسن خان 24 اور محمد موسی 23 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔سری لنکا کے رشمیکا نے 3، نپو ملنگا، لکشان، پراوین اور سنتوش گناتھیلاکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل سری لنکا نے بیٹنگ کی تو جہان دانیال 54 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ثابت ہوئے،دیگر کھلاڑیوں میں بندارا 37، لکشان اور آرچیگ 16،16 جب کہ کپتان مینڈس 3 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔پاکستان کے سلیمان شفقت نے 3، شاہین شاہ آفریدی نے 2، ارشد اقبال، محمد زید عالم اور حسن خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر علی زریاب کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 14:44:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :