قومی یوتھ گرلز ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا

جمعہ 19 جنوری 2018 15:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی یوتھ گرلز ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل20 جنوری سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں شروع ہوگا،پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں33کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، کھلاڑیوںحادیہ سعید،حفصہ راشد، ناویرا نوشاد،حمنہ مدثر، عریب ایوب، ماہین ساغر، لائبہ ذولفقار، شیزین فاطمہ،ایزہ فیصل،عرشیہ جمانی، غانیہ اظہر، زینب راحیل، امل نعمان ارشد، ایشا سعد،یمنا سلتانی، سامیہ ندیم، دینا زاہد، ماہین علیم، حورالعین، قرت اشرف، سومہیا سجاد، شیزا ندیم، حفصہ آرائیں ، انسیہ فضل، زویا خان، زینب شجاعت، سحر جہانگیر،ماہ نور، دعا شاہد، شفاء خان، امسال عامر، لائبہ عمران مرزا اور عمیمہ انیب شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یوتھ گرلز نیٹ بال ٹیم سنگاپور میں سنگاپور کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلے گی،یہ سیریز 27 سے 29 مارچ تک کھیلے گی۔

وقت اشاعت : 19/01/2018 - 15:25:57