اسٹوکس کی واپسی میں تاخیر، 13فروری کوعدالت میں طلب

جمعہ 19 جنوری 2018 15:28

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء)انگلش آل رائونڈر بین اسٹوکس کی کرکٹ میدانوں میں واپسی کی امیدوں کو پھر بڑا دھچکا لگ گیا ،ْانہیں کلب جھگڑے والے واقعہ میں برسٹل عدالت نے 13 فروری کوطلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اتفاق سے اسی دن انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 میچ سے کرکٹ میدانوں میں قدم رکھناتھا ۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ 3 ملکی ٹی 20 کپ جس میں تیسری ٹیم آسٹریلیا کی ہوگی کہ ابتدائی میچ نہیں کھیلیں گے۔اب بین اسٹوکس کو عدالت پیشی کے لئے 13 فروری کو نیوزی لینڈ نہیں بلکہ انگلینڈ پہنچنا ہوگا۔قبل ازیں گزشتہ روز آسٹریلیا میں انگلش کوچ نے بین اسٹوکس کی واپسی کا خیر مقدم کیا تھا۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 15:28:56