آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم، اظہر علی کے نظر انداز ہونے پر شائقین حیران

جمعہ 19 جنوری 2018 15:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء)آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم سے اظہر علی کو نظر انداز کیے جانے پر شائقین حیران رہ گئے۔گزشتہ روز ایوارڈز کا اعلان کرتے ہوئے طویل فارمیٹ کی ڈریم ٹیم 2017 میں پاکستانی اسٹار کو جگہ نہ مل سکی، انھوں نے بطور اوپنر گذشتہ سال11میچز میں 62.30کی اوسط سے 1246رنز بنائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے والے پروٹیز بیٹسمین ڈین ایلجرنے 16میچز میں 49.50 کی ایوریج سے 1386رنز جوڑے،اظہر علی نے ایلجر سے 5 ٹیسٹ کم کھیلے اور مجموعی اسکور میں فرق صرف 140کا ہے جب کہ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بھی 16ٹیسٹ کھیل کر پاکستانی اوپنر سے صرف 164رنز ہی زیادہ بنائے مگر وہ ٹیم میں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 15:43:18