جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ24جنوری سے شروع ہوگا

جمعہ 19 جنوری 2018 15:43

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ24جنوری سے جوہانسبرگ میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

پروٹیز نے پہلے میچ میں بھارت کو 72 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی جبکہ دوسرے کرکٹ میچ میں 135 سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور بھارت کی ٹیم کو سیریز میں کلین سویپ کرنے کی خواہشمند ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 24 جنوری سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 15:43:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :