ایرون فنچ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 10 سنچریاں بنانے والے آسٹریلوی بلے باز بن گئے

آسٹریلوی اوپنر نے 83 اننگز میں سنگ میل عبور کر کے وارنر کا ریکارڈ توڑ ڈالا

جمعہ 19 جنوری 2018 16:34

برسبین۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) ایرون فنچ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 10 سنچریاں بنانے والے آسٹریلوی بلے باز بن گئے، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری بنا کر سنگ میل عبور کیا، فنچ نے 83 اننگز میں کارنامہ انجام دے کر ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ ڈالا جنہوں نے 85 اننگز میں 10 سنچریاں مکمل کی تھیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو برسبین میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں فنچ نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی، یہ ان کی مسلسل دوسری جبکہ مجموعی طور پر 10ویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی وہ تیز ترین دس سنچریاں بنانے والے آسٹریلیا کے پہلے اور دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین دس سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز جنوبی افریقہ کے کونٹن ڈی کوک کو حاصل ہے جنہوں نے 55 اننگز میں سنگ میل عبور کیا تھا، ہاشم آملہ نی57 ، شیکھر دھون نے 77 اور ویرات کوہلی نے 80 اننگز میں اعزاز حاصل کیا تھا۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 16:34:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :