باکسنگ آرمی چمپئن شپ، بلاول ضیا کی پہلی پوزیشن گولڈ میڈل نام کرلیا

بلاول ضیا کوٹرافی، نقدی انعام موٹر سائیکل انعام میں دیا گیا ملک و قوم کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں، گفتگو

جمعہ 19 جنوری 2018 17:16

باکسنگ آرمی چمپئن شپ، بلاول ضیا کی پہلی پوزیشن گولڈ میڈل نام کرلیا
پیر محل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء)پیرمحل کے سپوت بلاول ضیا نے آرمی چمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا، جیتنے والے چمپئن بلال ضیا کو ٹرافی نقد ی اور موٹر سائیکل انعام دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیرمحل کے رہائشی پاک آ رمی کے نوجوان بلاول ضیا نے پاکستان آ رمی باکسنگ چمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا اور پاک آ رمی میں باکسنگ چمپئن بن کر علاقہ پیرمحل کا نام روشن کر دیا ۔

(جاری ہے)

بلال ضیا نے کہا کہ میں ملک و قوم کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں اور ایک دن انٹر نیشنل لیول پے کھیل کر ملک کا نام روشن کرونگا ، آرمی باکسنگ چمپئن بننے پر سیاسی حلقوں و تاجر تنظیموں کی بلاول ضیا اور پاکستان آ رمی کو خراج تحسین ۔بلاول ضیا کے آ رمی چمپئن بننے پر تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سمیت تاجر و سماجی تنظیموں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور کہا کہ بلاول ضیا باکسنگ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے دوسرا عامر خا ن بنے گا ۔یاد رہے کہ بلاول ضیا نے اس سے قبل بھی پاکستان آرمی کے انڈر آ رمڈ باکسنگ چمپئن شپ میں مسلسل جیت کا ریکارڈ قائم کر رکھا ہے۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 17:16:33