آئی سی سی انڈر 19ورلڈ رکپ، دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے دوسرے مرحلے میںپہنچنے کے امکانات ختم

گروپ اے میں کھیلے گئے اپنے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ ویسٹ انڈیز کو 76رنز سے شکست دے کر دوسرے مرحلے میں پہنچ گیا

جمعہ 19 جنوری 2018 19:54

آئی سی سی انڈر 19ورلڈ رکپ، دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے دوسرے مرحلے میںپہنچنے کے امکانات ختم
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) نیوزی لینڈ میں کھیلے جا نے والے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کر نا پڑا جس کے بعد اس کے دوسرے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات ختم ہو گئے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو گروپ اے میں کھیلے گئے اپنے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف 76رنز سے شکست کاسامنا کر نا پڑا ،ٹورنامنٹ کے 15ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا تو پہلے کھیلتے ہو ئے جنوبی افریقا نے 8وکٹ پر 50اوورز میں 282رنز اسکور کئے۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 46ویں اوور کی تیسری گیند پر 206رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کو گروپ اے میں اپنے پہلے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8وکٹ سے شکست کا سامنا کر نا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے قواعد کے مطابق 16ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں چار گروپس کی پہلی دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کھیلنے کی اہل ہوں گی اور دو ناکامیوں کے بعد ویسٹ انڈیز کے کوارٹر فائنل کھیلنے کے سارے امکانات ختم ہو چکے ہیں۔

گروپ اے سے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا نے اگلے مر حلے کے لئے کوالی فائی کر لیا ہے، اب ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا آخری گروپ میچ 20جنوری کو کینیا کے خلاف کھیلے گی۔یاد رہے ویسٹ انڈیز نے 2سال پہلے بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلے گئے گیارہویں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو 5وکٹ سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 19:54:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :