13ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کی ریکی کیلئے ٹیم آئندہ ہفتے روانہ ہوگی

فروری2018ء میںہونے والی ریلی کے لیے 470کلومیٹر کاٹریک بنانے کی تجویز

جمعہ 19 جنوری 2018 19:54

13ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کی ریکی کیلئے ٹیم آئندہ ہفتے روانہ ہوگی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء)ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب(ٹی ڈی سی پی )کے زیراہتمام صحرائے چولستان میں منعقد ہونے والی 13ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کے ٹریک کی ریکی کے لیے ملتان سے ٹیم آئندہ ہفتے چولستان پہنچے گی۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی سی پی کے مطابق فروری2018ئ میں منعقد ہونے والی اس ریلی کے لیے 470کلومیٹر کاٹریک بنانے کی تجویز دی گئی ہے تاہم اسے کم کرکے 450کلومیٹر کرنے کے زیادہ امکانات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ13ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کے لیے یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ اسے دومرحلوں میں مکمل کیا جائے، ایک روز پری پیڈ اور دوسرے روز سٹاک گاڑیوں کی دوڑ کے علاوہ ریس کے ٹریک کوبہاولپور کے علاوہ نزدیکی اضلاع تک پھیلانے کا پروگرام بھی ہے تاہم ٹریک کی لمبائی اوراسے کن علاقوں سے گزارنا ہے کافیصلہ چند روز میں ہوجائے گا۔ ۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 19:54:55