فرد جرم کے باوجود اسٹوکس ٹیم میں سلیکشن کے اہل ہوگئے

ہم قانون اور عدالتی تقاضوں کا احترام کرتے ہیں، اس لئے ٹرائل کے وقت کرکٹر عدالتی کارروائی کیلئے دستیاب ہوںگے ، بورڈ

جمعہ 19 جنوری 2018 19:54

فرد جرم کے باوجود اسٹوکس ٹیم میں سلیکشن کے اہل ہوگئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) انگلش آل رائونڈر بین اسٹوکس کے لئے کرکٹ دروازے بدستور کھلے رہیں گے۔برسٹل کلب کے جھگڑے پر فرد جرم عائد ہونے کے باوجود بھی وہ نہ صرف انگلینڈ بلکہ کہیں بھی کرکٹ کھیل سکیں گے اور اس بات کا اعلان گزشتہ روز انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اجلاس کے بعد کیا۔

(جاری ہے)

بورڈ کے مطابق ہم قانون اور عدالتی تقاضوں کا احترام کرتے ہیں، اس لئے ٹرائل کے وقت کرکٹر عدالتی کارروائی کیلئے دستیاب ہوںگے تاہم موجودہ وقت میں ان کو کرکٹ میدانوں سے مزید دور رکھنا نا انصافی ہوگی۔

کہا گیا کہ ستمبر میں واقعہ کے بعد بین اسٹوکس کو نہ صرف ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری سیریز سے باہر رکھا گیا بلکہ اسکے بعد ایشز اور ون ڈے سیریز کے لئے بھی سلیکٹ نہیں کئے گئے ،اب وہ انگلش ٹیم کو دستیاب ہوںگے اور اگلے ماہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز میں ایکشن میں ہونگے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اس اعلان کے بعد آئی پی ایل کی تمام فرنچائزز ان کے حصول کی کوشش کرتی دکھائی دیں گی، جس کے لئے کھلاڑیوں کی بولی اس ماہ کی 27 اور 28 تاریخ کو ممبئی میں ہوگی۔ ۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 19:54:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :