نیوزی لینڈ کے ہاتھوں قومی ٹیم کی کلین سویپ شکست پر سلیکشن کمیٹی استعفی دے ،کرکٹر شبیر احمد

جمعہ 19 جنوری 2018 20:42

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں قومی ٹیم کی کلین سویپ شکست پر سلیکشن کمیٹی استعفی دے ،کرکٹر شبیر احمد
لاہور۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شبیراحمد نے نیوزی لینڈ کیخلاف پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کلین سوئپ شکست پر قومی سلیکشن کمیٹی سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے، گزشتہ روزمیڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے شکست کی بنیادی وجہ قومی سلیکشن کمیٹی کا ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کار کردگی دکھانے والے کھلاڑیوںکو قومی ٹیم میںشامل نہ کرنا ہے جبکہ عمر اکمل ،کامران اکمل،صدف حسین،محمد آصف اور سلمان بٹ ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ عمدہ کارکردگی دکھانے کے باوجود قومی ٹیم میں شمولیت کے حق سے محروم ہیں ،سلیکٹرز اور کوچ کی پسند نا پسند سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔

وقت اشاعت : 19/01/2018 - 20:42:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :