انگلش بائولر لیام پلنکٹ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کی 100 وکٹیں مکمل کر لیں

جمعہ 19 جنوری 2018 20:28

انگلش بائولر لیام پلنکٹ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کی 100 وکٹیں مکمل کر لیں
برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) انگلش ٹیم کے فاسٹ بائولر لیام پلنکٹ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کی 100 وکٹیں مکمل کر لیں، انہوں نے جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں ایرون فنچ کو آئوٹ کر کے اعزاز حاصل کیا، پلنکٹ کو 100 وکٹیں مکمل کرنے میں 64 ون ڈے کھیلنے پڑے، وہ تیز ترین سو وکٹیں مکمل کرنے والے تیسرے انگلش بائولر ہیں، ڈیرن گف اور سٹورٹ براڈ نے 62، 62 میچز میں کیریئر کی سو وکٹیں مکمل کی تھیں۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 20:28:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :