اہلیہ کے ساتھ بیٹی کے کشیدہ تعلقات

ارجنٹائن سٹار فٹباولر ڈیگو میراڈونا کی اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت مشکوک

جمعہ 19 جنوری 2018 21:14

اہلیہ کے ساتھ بیٹی کے کشیدہ تعلقات
بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) ارجنٹائن کے سٹار فٹباولر ڈیگو میراڈونا کی اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیگو میراڈوناکی بیٹی ڈالما کی اپریل میں شادی ہے لیکن ان کے اپنی سوتیلی ماں روکو اولیویا کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں جس کے باعث امکان ہے کہ وہ اپنی شادی میں ان کو مدعو نہیں کریں گی۔ ڈیگو میراڈونا کا کہنا ہے کہ اہلیہ کو شرکت کی دعوت نہ دی گئی تو وہ بھی نہیں جائیں گے اور ویسے بھی بیٹی کی کون سی پہلی شادی ہے۔ واضح رہے کہ میراڈونا بیٹی کی پہلی شادی میں بھی شریک نہیں تھے۔۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 21:14:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :