’’او نہیں نہیں، یہ تھوڑی کرتے ہیں آسرا، یہ مار دے گا

سٹمپ مائیک نے کپتان سرفراز کا ’پول‘ کھول دیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو پریشان کردیا

جمعہ 19 جنوری 2018 21:14

’’او نہیں نہیں، یہ تھوڑی کرتے ہیں آسرا، یہ مار دے گا
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ون ڈے میچ کے دورانسٹمپ میں لگے مائیک نے کپتان سر فراز احمد کی بوکھلاہٹ کا ’پول‘ کھول دیا۔

(جاری ہے)

اپنے بائولر کو نیوزی لینڈ کے بلے باز ہینری نکولس کے بارے میں جو کہتے سنے گئے، اس پر سب ہی حیران ہیں اور ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو پریشان کردیا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بائولر کپتان سے کچھ کہنے کی کوشش کرتا ہے تو سرفراز فوراً بولتے ہیں کہ ’’نئیں نئیں یہ مار دے گا ٹیڑھا۔‘‘ اس پر شائد بائولر اپنی بات منوانے کی ایک اور کوشش کرتا ہے جس پر کپتان جھنجھلا کر کہتے ہیں ’’او مار دے گایہ تھوڑی کرتے ہیں آسرا۔۔۔‘‘ (نہیں نہیں۔۔۔ یہ ٹیڑھی شاٹ مار دے گا، یہ صبر نہیں کرتی)۔۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 21:14:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :