بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کےلئے 309رنز کا ہدف دےدیا

ہفتہ 20 جنوری 2018 14:21

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کےلئے 309رنز کا ہدف دےدیا
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جنوری2018ء) بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 309رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت د ی اور گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ40اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر308رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کیلئے بد ر منیر نے57رنز سکور کیے جبکہ ریاست خان اور کپتان ناصر علی نے بالترتیب48اور 47رنز سکور کیے۔اس سے قبل پاکستان بدھ کر سر ی لنکا کو شکست دیکر ایونٹ کے فائنل میں پہنچا تھا جبکہ بھارت نے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو ہرایا تھا ۔ 
وقت اشاعت : 20/01/2018 - 14:21:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :