ورلڈ الیون اور پاکستان کی ہاکی ٹیموں کے مابین میچ سے قبل میوزیکل کنسرٹ کروانے کی اجازت

ہفتہ 20 جنوری 2018 17:16

ورلڈ الیون اور پاکستان کی ہاکی ٹیموں کے مابین میچ سے قبل میوزیکل کنسرٹ کروانے کی اجازت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے ورلڈ الیون اور پاکستان کی ہاکی ٹیموں کے مابین آج ( اتوار ) ہونے والے میچ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید میچ کی تیاریوں کے حوالے سے تمام تر انتظامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون صفائی، پارکنگ کے حوالے سے مختلف محکموں سے رابطے کو یقینی بنا رہے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کی ہاکی ٹیم کی سکیورٹی کے لئے مناسب انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ میچ شروع ہونے سے قبل ہاکی فیڈریشن میوزیکل کنسرٹ کروائے گی اور ضلعی انتظامیہ نے میوزیکل کنسرٹ کروانے کی اجازت دے دی ہے۔
وقت اشاعت : 20/01/2018 - 17:16:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :