انگلش ٹیم (کل) کینگروز کے خلاف 700 واں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کھیلے گی

ہفتہ 20 جنوری 2018 17:33

انگلش ٹیم (کل) کینگروز کے خلاف 700 واں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کھیلے گی
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) انگلینڈ کی ٹیم (کل) اتوار کو عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں اپنا 700واں میچ کھیلے گی، انگلش ٹیم یہ اعزاز پانے والی دنیا کی ساتویں ٹیم بن جائے گی، اس سے قبل آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی 700 سے زائد میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں، بھارتی ٹیم 933 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیل کر سرفہرست ہے، آسٹریلوی ٹیم 908 میچز کے ساتھ دوسرے، پاکستان 889 میچز کے ساتھ تیسرے، سری لنکا 813 میچز کے ساتھ چوتھے، ویسٹ انڈیز 770 میچز کھیل کر پانچویں اور نیوزی لینڈ 739 میچز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں، انگلش ٹیم نے اب تک کھیلے گئے 699 میچز میں سے 345 فتوحات حاصل کر رکھی ہیں، 322 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، 8 ٹائی کئے جبکہ 24 بے نتیجہ رہے۔

وقت اشاعت : 20/01/2018 - 17:33:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :