بھارت نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 جنوری 2018 19:15

بھارت نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2018ء) بھارت نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائیٹل اپنے نام کیا۔ بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 309 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس سے قبل بھی پاکستان ایک مرتبہ بھارت سے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کھا چکا ہے۔
وقت اشاعت : 20/01/2018 - 19:15:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :