کے الیکٹرک کی لاہور میں منعقدہونے والی قومی مرد و خواتین باکسنگ چمپئن شپ میں شرکت

ہفتہ 20 جنوری 2018 20:14

کے الیکٹرک کی لاہور میں منعقدہونے والی قومی مرد و خواتین باکسنگ چمپئن شپ میں شرکت
ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام مردوں کی 36ویں قومی باکسنگ چمپئن شپ اور خواتین کی پہلی قومی باکسنگ چمپئن شپ کا آغاز لاہور میںہوا ۔اس پانچ روزہ ٹورنامنٹ کا انعقاد واپڈا اسپورٹس کمپلیکس میں کیا جارہا ہے جس میں کے الیکٹرک مرد وں اور خواتین کے باکسنگ مقابلوں میں حصہ لے رہا ہے ۔

پانچ روزہ چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میںپاکستان اولمپک کمیٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر)عارف حسن اور واپڈا کے چیئرمین جنرل (ر) مزمل حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ کے الیکٹرک کے ہیڈ آف اسپورٹس محمود ریاض نے بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق،’’ ہمیں اس زبردست ٹورنامنٹ کا حصہ بننے پر بے حد فخر ہے جس میں6مرد اور 1خاتون باکسر کے الیکٹرک کی نمائندگی کررہے ہیں جو 7مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

باکسنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرکے ہم باکسرز کو ان کا ٹیلنٹ آزمانے اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کررہے ہیں۔‘‘دیگر ٹیموں میں آزاد جموں کشمیر ، فاٹا اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کے باکسرز شامل ہیں جبکہ مرد اور خواتین باکسرز آرمی، نیوی، پی اے ایف، واپڈا، ریلوے، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پولیس کی ٹیموں کی نمائندگی بھی کریں گے۔

کے الیکٹرک نے 2016میں کراچی میں خواتین کی پہلی باکسنگ چمپئن شپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد خواتین باکسرز میں باکسنگ کے کھیل کو فروغ دینا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا ۔اس اقدام کے تحت کے الیکٹرک کو پہلا کارپوریٹ ادارہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا جس نے کسی بھی سطح پر خواتین کے باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ۔کے الیکٹرک نے اپنے ویژن کے تحت نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کے لیے کئی اہم پلیٹ فارم تخلیق کیے ہیں۔ علاوہ ازیں، فٹبال اور کرکٹ کے ذریعے بہترین کھلاڑی تلاش کیے ہیں جن میں سے اکثر کھلاڑی اب قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/01/2018 - 20:14:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :