مائی لینکو کی 66 رنز کی طوفانی اننگز رائیگاں، پرتھ سکارچرز نے ساتویں فتح کے ساتھ بگ بیش لیگ پوائنٹس ٹیل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی

ہفتہ 20 جنوری 2018 20:55

مائی لینکو کی 66 رنز کی طوفانی اننگز رائیگاں، پرتھ سکارچرز نے ساتویں فتح کے ساتھ بگ بیش لیگ پوائنٹس ٹیل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
پرتھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) بگ بیش لیگ میں پرتھ سکارچرز نے ہوبارٹ ہریکنز کو شکست دے کر ساتویں کامیابی حاصل کر لی، فتح کے ساتھ ہی سکارچرز نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، فاتح ٹیم نے 168 رنز کا ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر 5 وکٹوں پر پورا کیا، بینکرافٹ 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، آشٹن ٹرنر نے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں ہوبارٹ ہریکنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، مائی لینکو نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آئوٹ رہے، کپتان جارج بیلی 37 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ایگر اور کیلی نے دو، دو وکٹیں لیں، جواب میں پرتھ سکارچرز نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا، بینکرافٹ 54 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ آشٹن ایگر نے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔
وقت اشاعت : 20/01/2018 - 20:55:20