شعیب ملک کی آنکھ متاثر، اچانک چکر آنے لگتے ہیں،ڈاکٹر ز کا مزید ایک ہفتے آرام کا مشورہ

اتوار 21 جنوری 2018 13:50

شعیب ملک کی آنکھ متاثر، اچانک چکر آنے لگتے ہیں،ڈاکٹر ز کا  مزید ایک ہفتے آرام کا مشورہ
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ کے دوران کیوی فیلڈر کی گیند سر پر لگنے سے زخمی ہو نے والے پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک کی حالت ٹھیک نہیں۔ڈاکٹر زنے شعیب ملک کے معائنے کے بعد انھیں مزید ایک ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا ہے ۔ اس صورتحال کے باعث ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان کی شرکت کا امکان بظاہر ختم ہو گیا ہے ۔

یاد رہے کہ کولن منرو کی ڈائریکٹ تھرو سر پرلگنے کے بعد شعیب ملک گر گئے تھے ۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہوںنے بیٹنگ جاری رکھی مگر پھر جلد آوٹ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ڈریسنگ روم میں نیم بیہوشی اور چکر آنے پر ان کا طبی معائنہ کرایا گیا، ابتدائی طور پر انھیں 5دن آرام کا کہا گیا مگر اب اس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ٹیم ذرائع نے بتایا کہ شعیب ملک اگر ذہن پر زور دیں تو انہیں چکر آنے لگتے ہیں، انھیں زیادہ سوچنے اور بات کرنے سے منع کیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے انھیں ایک آنکھ سے دھندلا دکھائی دینے لگا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 22جنوری جبکہ دیگر 2 میچ 25 اور 28 جنوری کو کھیلے جائیں گے جن میں شعیب ملک کی شرکت کا امکان نظر نہیں آتا اسی لئے ٹیم مینجمنٹ انھیں وطن واپس بھیجنے کا سوچ رہی ہے۔
وقت اشاعت : 21/01/2018 - 13:50:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :