عامر خان کا پاکستان میں سپر باکسنگ لیگ کرانے کا عندیہ

ایونٹ میں خواتین باکسرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گی

اتوار 21 جنوری 2018 14:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے پاکستان میں باکسنگ کی سپر لیگ کرانے کا عندیہ دیدیا ،ْ ایونٹ میں خواتین باکسرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔عامر خان نے باکسنگ لیگ پچھلے سال دسمبر میں کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب یہ ایونٹ رواں سال ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں باکسنگ کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے عامر خان نے پاکستان سپر باکسنگ لیگ کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

لیگ کی آٹھ ٹیموں میں اسلام آباد کنگز ،ْلاہور جائلز ،ْکراچی ڈیولز ،ْفیصل آباد فیلکنز ،ْ ملتان تھنڈرز ،ْپشاور واریئرز، کوئٹہ اسٹارز اور سیالکوٹ یونائیٹڈ شامل ہیں ،ْاس ایونٹ میں مینز کے ساتھ ساتھ ویمنز ایونٹ بھی ہوگا۔ہر ٹیم کو چھ فائٹ لڑنا ہوںگی جس میں 5مردوں کی اور ایک خواتین کی ہوگی ، ہر فائٹ کے پوائنٹس برابر ہوں گے۔
وقت اشاعت : 21/01/2018 - 14:10:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :