پیپسی پی سی بی انڈر 16پینٹیگلور ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ 25 جنوری سے شروع ہوگا

اتوار 21 جنوری 2018 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) پیپسی پی سی بی انڈر 16پینٹیگلور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 25 جنوری سے 31 جنوری تک لاہور میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کر دیا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، سندھ، فیڈرل کیپٹل، کے پی کے اور بلوچستان شامل ہیں۔

ٹیموں کا انتخاب قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے پیپسی پی سی بی انٹر ریجن انڈر 16 ٹورنامنٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر کیا۔ ہر ٹیم چار میچز کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیمیں 31 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے فائنل میں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پنجاب اور سندھ کی انڈر 16 ٹیموں کے مابین 25 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ 25 جنوری کو ہی بلوچستان اور کے پی کے کی انڈر 16ٹیموں کے مابین ایل سی سی اے میں ہوگا۔

فیڈرل کیپٹل اور پنجاب کی ٹیموں کے مابین میچ 26جنوری کو قذافی سٹیڈیم اور سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں کے مابین میچ ایل سی سی اے گرائونڈ پر ہوگا ۔کے پی کے اور سندھ کی ٹیموں کے مابین میچ 27جنوری کو قذافی اور بلوچستان اور فیڈرل کیپٹل کے مابین میچ ایل سی سی اے گرائونڈ پر ہو گا۔ پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں کے مابین میچ 29 جنوری کو قذافی سٹیڈیم، کے پی کے اور فیڈرل کیپٹل کی ٹیموں کے مابین میچ ایل سی سی اے میں ہوگا۔ سندھ اور فیڈرل کیپٹل ٹیموں کے مابین میچ 30 جنوری کو قذافی سٹیڈیم میں جبکہ پنجاب اور کے پی کے کی ٹیموں کے مابین میچ ایل سی سی اے گرائونڈ پر کھیلا جائیگا۔ فائنل 31 جنوری کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 21/01/2018 - 14:10:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :