قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پانچویں عالمی ایک روزہ بلائنڈ کرکٹ کپ میں شرکت کے بعد لاہور پہنچ گئی

اتوار 21 جنوری 2018 23:50

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پانچویں عالمی ایک روزہ بلائنڈ کرکٹ کپ میں شرکت کے بعداتوار کی رات دبئی سے لاہور پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کو شیڈول کے مطابق رات 8بجے پہنچنا تھی تاہم فلائیٹ میں تاخیرکے باعث پاکستان بلائنڈکرکٹ ٹیم اتوار کی رات دس بجے لاہور کے علامہ اقبال ائرپورٹ پر ائربلیو کی فلائٹ سے واطن واپس پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں پاکستان کو2وکٹوں سے شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 21/01/2018 - 23:50:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :