پیپسی پی سی بی انڈر 16پینٹیگلور ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے انتظامات مکمل

پیر 22 جنوری 2018 10:50

لاہور۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) پیپسی پی سی بی انڈر 16پینٹیگلور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 25جنوری سے 31جنوری تک لاہور میں منعقد ہوگا جس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب ،سندھ ،فیڈرل کیپٹل ،کے پی کے اور بلوچستان شامل ہیں۔ٹیموں کا انتخاب قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے پیپسی پی سی بی انٹرریجن انڈر 16 ٹورنامنٹ میں پرفارمنس کی بنیاد پر کیا،ہر ٹیم چار میچز کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیمیں 31 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے فائنل میں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پنجاب اور سندھ کی انڈر 16ٹیموں کے درمیان 25 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا، دوسرا میچ 25 جنوری کو ہی بلوچستان اور کے پی کے کی انڈر 16ٹیموں کے درمیان ایل سی سی اے میں ہوگا ،فیڈرل کیپٹل اور پنجاب کی ٹیموں کے درمیان میچ 26 جنوری کو قذافی سٹیڈیم اور سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان میچ ایل سی سی اے گرائونڈ میں ہوگا،کے پی کے اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان میچ 27 جنوری کو قذافی اور بلوچستان اور فیڈرل کیپٹل کے درمیان میچ ایل سی سی اے گرائونڈ میں ہو گا ،پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان میچ 29 جنوری کو قذافی سٹیڈیم ،کے پی کے اور فیڈرل کیپٹل کی ٹیموں کے مابین میچ ایل سی سی اے میں ہوگا ،سندھ اور فیڈرل کیپٹل ٹیموں کے درمیان میچ 30جنوری کو قذافی سٹیڈیم میں جبکہ پنجاب اور کے پی کے کی ٹیموں کے درمیان میچ ایل سی سی گرائونڈ میں ہوگا ۔

فائنل 31جنوری کو ہوگا ۔
وقت اشاعت : 22/01/2018 - 10:50:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :