یو اے ای و سکاٹ لینڈ کے مابین 3 ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل کل دبئی میں ہو گا

پیر 22 جنوری 2018 14:24

یو اے ای و سکاٹ لینڈ کے مابین 3 ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل کل دبئی میں ہو گا
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) 3 ملکی ون ڈے سیریز کا 6 اور آخری میچ کل منگل کو دبئی میں کھیلا جائیگا،جس میں متحدہ عرب امارات اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 ملکی ون ڈے سیریز کا 6 اور آخری میچ (آج) منگل کو دبئی میں کھیلا جائیگا،اس سے قبل کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے یو اے ای کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی،دوسرے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے یو اے ای کے خلاف 67 رنز سے کامیابی حاصل کی،تیسرے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے مات دی،چوتھے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے سکاٹ لینڈ کے خلاف 24 رنز سے کامیابی حاصل کی، 5 میچ میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے یو اے ای کی ٹیم کو 31 رنز سے ہرایا تھا اور اب سیریز کا چھٹا اور آخری ایک روزہ میچ کل منگل کو یو اے ای اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 22/01/2018 - 14:24:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :