آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کل سے شروع،پاکستان و جنوبی افریقا پرسوں مدمقابل ہوں گے

پیر 22 جنوری 2018 14:24

آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کل سے شروع،پاکستان و جنوبی افریقا پرسوں مدمقابل ہوں گے
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کل منگل سے شروع ہوگا،پاکستانی ٹیم کو پرسوں بدھ کو چوکرز کا چیلنج درپیش ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ 8 ٹیموں پاکستان، جنوبی افریقہ، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے شاندار کھیل کی بدولت کوارٹر فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے،پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپس میں سرفہرست رہی تھیں، کوارٹر فائنل مرحلہ کل شروع ہوگا اور پہلے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا،دوسرا کوارٹر فائنل (کل) بدھ کو پاکستان اور جنوبی افریقہ، تیسرا کوارٹر فائنل 25 جنوری کو نیوزی لینڈ اور افغانستان جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل 26 جنوری کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا،سیمی فائنلز 29 اور 30 جنوری جبکہ 2 ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 22/01/2018 - 14:24:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :