جنوبی افریقہ وبھارت کے مابین 3و آخری ٹیسٹ پرسوں سے شروع ہوگا

پیر 22 جنوری 2018 14:24

جنوبی افریقہ وبھارت کے مابین 3و آخری ٹیسٹ پرسوں سے شروع ہوگا
ہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ پرسوں بدھ سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا،پروٹیز کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، جنوبی افریقہ نے بھارتی سورمائوں کو پہلے ٹیسٹ میں 72 رنز جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں 135 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ ہی بھارت کا مسلسل نو سیریز میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی تھم گیا تھا۔ ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز میں مسلسل فتوحات کے بعد میزبان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور اب انہوں نے تیسرا ٹیسٹ جیت کر بھارت کو وائٹ واش کرنے پر نظریں جما لی ہیں۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان چھ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 22/01/2018 - 14:24:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :