بی بی ایل لیگ،سڈنی سکسرزومیلبورن سٹارز کی ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی

پیر 22 جنوری 2018 14:24

بی بی ایل لیگ،سڈنی سکسرزومیلبورن سٹارز کی ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں کل منگل کو ایک میچ سڈنی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے،لیگ کا 36 واں میچ کل منگل کو سڈنی سکسرز اور میلبورن سٹارز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،لیگ میں7 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزما ہیں،جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، سڈنی تھنڈر، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، سڈنی سکسرز، میلبورن سٹارز اور پرتھ سکارچزر شامل ہے،سڈنی تھنڈر کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے،ہر ٹیم 10 لیگ میچ کھیلے گی، ٹورنامنٹ کا فائنل 4 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 22/01/2018 - 14:24:17