نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی20 میچ 25 جنوری کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائیگا

میزبان ٹیم کو گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ،ْرپورٹ

پیر 22 جنوری 2018 15:21

نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی20 میچ 25 جنوری کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائیگا
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 25 جنوری کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل 25 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ میزبان ٹیم کو گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کیویز نے پہلے ٹی 20 کرکٹ میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔
وقت اشاعت : 22/01/2018 - 15:21:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :