سیمونا ہالپ میڈیسن کیز اور انجلیق کربر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

پیر 22 جنوری 2018 16:12

سیمونا ہالپ میڈیسن کیز اور انجلیق کربر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) رومانیہ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ، امریکا کی میدیسن کیز اور جرمنی کی انجلیق کربر اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ جاپان کی نائومی اوساکا، تائپے کی سو وائی اور فرانس کی کارولین گارشیا پری کوارٹر فائنل میچ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام کے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی حریف نائومی اوساکا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکا کی میڈیسن کیز نے فرانس کی کارولین گارشیا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں جرمنی کی انجلیق کربر نے تائپے کی سو وائی کو 4-6، 7-5 اور 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 22/01/2018 - 16:12:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :