آسٹریلین اوپن ٹینس، ٹاپ سیڈڈ لیوکاس کیوبوٹ اور مارسیلو میلو مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

پیر 22 جنوری 2018 16:12

آسٹریلین اوپن ٹینس، ٹاپ سیڈڈ لیوکاس کیوبوٹ اور مارسیلو میلو مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) پولینڈ کے لیوکاس کیوبوٹ اور انکے برازیلین جوڑی دار مارسیلو میلو اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ امریکا کے راجیو رام اور انکے بھارتی جوڑی داردیوج شاران پری کوارٹر فائنل میچ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام کے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں پولینڈ کے لیوکاس کیوبوٹ اور انکے برازیلین جوڑی دار مارسیلو میلو نے سخت مقابلے کے بعد امریکا کے راجیو رام اور انکے بھارتی جوڑی داردیوج شاران کو پہلے سیٹ میں 6-3 کی شکست کے باوجود اگلے سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-4) اور 6-4 ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 22/01/2018 - 16:12:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :