بیکن ہائوس انٹر ریجن فٹ بال ٹورنامنٹ اسلام آباد میں شروع ہوگیا،پہلے میچ میں سائوتھ نے نارتھ ریجن کو 3-0 گول سے ہرادیا

پیر 22 جنوری 2018 16:21

بیکن ہائوس انٹر ریجن فٹ بال ٹورنامنٹ اسلام آباد میں شروع ہوگیا،پہلے میچ میں سائوتھ نے نارتھ ریجن کو 3-0 گول سے ہرادیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) بیکن ہائوس انٹر ریجن فٹ بال ٹورنامنٹ جناج سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگیا، پہلے میچ میں سائوتھ نے نارتھ ریجن کو 3-0 گول سے ہرادیا۔ وقفے تک سائوتھ ریجن کو نارتھ ریجن کے خلاف 1-0 گول سے برتری حاصل تھی۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف میں سائوتھ ریجن نے مزید دو گول کر کے مقابلہ سے 3-1 گول سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے مبین، علی اور عبداللہ نے ایک ایک گول کیا جبکہ نارتھ ریجن کے کھلاڑی گو ل کرنے میں ناکام رہے میچ کمشنر کے حاجی غیاث الدین بلوچ نے جبکہ ریفریز کے عامر اقبال، یاسر الرحمن اور ضرار پیرزادہ نے انجام دیئے۔ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد کھیلا جارہاہے۔
وقت اشاعت : 22/01/2018 - 16:21:32