پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ادارے کے ملازمین کو حج کی ادائیگی کے لیے تقریب منعقد

پیر 22 جنوری 2018 20:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ادارے کے ملازمین کوامسال حج کی ادائیگی کے لیے تقریب منعقد کی گئی۔جس کے لئے آل پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یو نین (سی بی ای)کی جانب سے حج قرعہ اندازی اور فئیر ویل پارٹی کی تقریب کے انتظامات کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ کے جناح ہال میں امسال حج قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نواز گھنجیرا تھے۔انھوں نے یونین کی خدمات کو سرا ہتے ہوئے کہا کہ ادارے کی ترقی اور ملازمین کے فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، قرعہ اندازی کے دوران تین خوش نصیب ملازمین جن میںمحمد ظاہر سیکورٹی سپروائزر پشاور سینٹر،یاسر اختر سیکورٹی گارڈلاہور سینٹر،محمد اسلم مالی کراچی سینٹر،کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وزیر اعظم کے مشیر برائے سپورٹس چوہدری محمد سلیم کی جانب سے اپنے ذاتی اخراجات دوخوش نصیب ملازمین عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے منتخب ہو ئے جن میں محمد ارشادسب انجنئیرکوئٹہ،اظہر حسین نائب قاصدلاہور سینٹرکے نام شامل ہیں۔ آل پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یو نین (سی بی ای) کے سیکرٹری جنرل محمد اکرم بھٹی نے تمام ملازمین کو خوش آمدید کہا اور یونین کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کی ۔انھوں نے کہا کہ ملازمین ادارے کا اثاثہ ہیں۔اوران کے حقوق کا مکمل تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ انھوں نے آئندہ بھی ملازمین کے حقوق کی پاسداری کا یقین دلایا۔
وقت اشاعت : 22/01/2018 - 20:37:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :