قومی ٹین پین باولنگ چیمپئین شپ اختتام پذیر ہوگئی

پیر 22 جنوری 2018 20:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ٹین پین باولنگ چیمپئین شپ اختتام پذیر ہوگئی ، اسلام آباد کے اعجاز الرحمان نے ماسٹر سنگلز کے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے تیسری بار چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا،جبکہ اخمر عباس اور شبیر لشکر نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈی جی ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
وقت اشاعت : 22/01/2018 - 20:37:23