دوسری آل پاکستان گرلز سکولز اینڈ کالجز تھرو بال چیمپئن شپ 14 فروری سے شروع ہوگی

منگل 23 جنوری 2018 11:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) دوسری آل پاکستان گرلز سکولز اینڈ کالجز تھروبال چیمپئن شپ 14 فروری سے لاہور میں شروع ہوگی۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں دو کیٹیگریز کے مقابلے ہونگے جن میں انڈر14 اور انڈر19- شامل ہیں اور ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز میٹنگ 13 فروری کو سٹی سکول میں ہونگی جس میں ڈراز کا اعلان کیا جائے گا اور نئے قوانین کے بارے میں بھی آگا ہ کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 16 فروری کو ہوگی جس میں اول آنے والی ٹیموں کو ایک، ایک لاکھ روپے جبکہ دوئم آنے والی ٹیموں پچاس، پچاس ہزار روپے کے ساتھ، ساتھ میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ دونوں ایونٹ میں بہتر ی کھلاڑیوںکو پانچ، پانچ ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 11:20:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :