پہلاٹی ٹونٹی، قومی ٹیم نے شرمناک کاکردگی دوبارہ دہرا دی

منگل 23 جنوری 2018 11:31

پہلاٹی ٹونٹی، قومی ٹیم نے شرمناک کاکردگی دوبارہ دہرا دی
ویلنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جنوری2018ء) قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں شرمناک کاکردگی دوبارہ دہرا دی ۔ تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس 22جنوری 2016ءکو اپنے گزشتہ دورہ نیوزی لینڈ میں تیسرے ٹی ٹونٹی میں میزبان ٹیم کیخلاف ویسٹ پیک سٹیڈیم،ویلنگٹن کے میدان میں 101رنز بنا کر آﺅ ٹ ہوئی تھی ، اس کے 9کھلاڑی کیچ آﺅٹ ہوئے جب کہ بہترین انفرادی سکور 41رنز رہا تھا ۔

(جاری ہے)

22جنوری 2018ءکو سرفراز الیون ایک بار پھر ویسٹ پیک سٹیڈیم ، ویلنگٹن میں 105رنز بنا کر ڈھیر ہوئی اور ایک مرتبہ پھر اس کے 9کھلاڑی کیچ آﺅٹ ہوئے تھے جب کہ بہترین انفرادی سکور41رنز ہی رہا تھا ۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 11:31:36