آئی سی سی انڈر 19- ورلڈ کپ دوسرا کوارٹر فائنل،پاکستان و جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کل میدان میں آمنے سامنے ہوں گی

منگل 23 جنوری 2018 13:34

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی انڈر19- ورلڈ کپ کا دوسرا کوارٹر فائنل میچ کل بدھ کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ 8ٹیموںجن میں سے پاکستان، جنوبی افریقہ، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے شاندار کھیل کی بدولت کوارٹر فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے،پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپس میں سرفہرست رہی تھیں،ٹورنامنٹ کا 2 کوارٹر فائنل میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، 3 کوارٹر فائنل 25 جنوری کو نیوزی لینڈ اور افغانستان جبکہ 4 اور آخری کوارٹر فائنل 26 جنوری کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا،سیمی فائنلز 29 اور 30 جنوری جبکہ 2 ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 23/01/2018 - 13:34:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :