ریال میڈرڈ کے رونالڈو کھیل کے دوران زخمی ہوگئے

منگل 23 جنوری 2018 15:41

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے سپر اسٹار رونالڈو اسپینش لیگ کے میچ میں زخمی ہو کر لہولہان ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دراصل میچ کے دوران انہیں حریف کھلاڑی کی کک لگی اور سر سے خون بہنے لگا،اس دوران رونالڈو نے فوری طور پر ٹیم ڈاکٹر کا موبائل فون لیا اور خود کو دیکھنے لگے۔ان کی اس حرکت پر سوشل میڈیا میں ان کا مذاق بن گیا اور کہا گیا کہ وہ اپنا چہرہ دیکھ رہے تھے کہیں چوٹ سے خراب تو نہیں ہوا۔اس کے بعد وہ میدان سے چلے گئے ان کی ٹیم نے ڈیپوٹیوو لا کوروناکو 1-7 سے مات دی اور رونالڈو نی2 گول اسکور کیے۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 15:41:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :