پی ایس ایل تھری، شارجہ میں میچز کی ٹکٹیں آن لائن فروخت کیلئے پیش

منگل 23 جنوری 2018 15:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے شارجہ میں ہونے والے 13 میچز کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت اور قیمت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔شارجہ میں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد 2 مرحلوں میں ہوگا، ٹکٹیں فروخت بھی ہونے لگی ہیں۔ پہلا مرحلہ اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی28فروری کو ہونے والے میچ سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی13مارچ کو ہونے والے میچ سے ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب دبئی میں ہونے والے میچز کے لیے ٹکٹس کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، شارجہ میں ہونے والے ویک ڈے سنگل میچ کیلیے نارتھ سٹینڈ کی ٹکٹ 20 درہم ہوگی، ایسٹ کی ٹکٹ 40، ویسٹ اسٹینڈ کی ٹکٹ 70 اور ممبر انکلوژر کی ٹکٹ 150 درہم ہوگی۔شارجہ ویک اینڈ سنگل میچ کیلیے نارتھ اسٹینڈ کی ٹکٹ 30، ایسٹ کی 50، ویسٹ کی 90 اور ممبر انکلوژر کی ٹکٹ 180درہم میں دستیاب ہو گی۔ شارجہ ویک اینڈ کے ڈبل میچ کی ٹکٹ نارتھ اسٹینڈ کی ٹکٹ 40، ایسٹ اسٹینڈ کی60، ویسٹ اسٹینڈ کی100 اور ممبرز انکلوژر کی ٹکٹ 200درہم ہوگی۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 15:52:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :