بھارتی کر کٹرہردیک پانڈیا کی اداکارہ ایلی اورم سے نزدیکیاں بڑھنے لگیں

بھارتی آل رانڈر کے بھائی کرونال کی شادی میں بھی بالی ووڈ ایکٹریس مدعو تھیں

منگل 23 جنوری 2018 15:54

موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) بھارتی آل رانڈر ہردیک پانڈیا کی بالی ووڈ اداکارہ ایلی اورم کے ساتھ نزدیکیاں بڑھنے لگیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں نے ایک دوسرے کو وقت دینا شروع کردیا ہے جبکہ انہیں مختلف مقامات پر بھی ساتھ دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

ان کے مشترکہ دوستوں کے مطابق محبت میں گرفتار جوڑے کی ملاقات سال بھر پہلے ایک تقریب کے دوران ہوئی تھی جس کے بعد وہ ایک دوسرے میں گہری دلچسپی لینے لگے ۔ دسمبر دوہزار سترہ میں ہردیک پانڈیا کے بڑے بھائی کرونال کی شادی میں بھی ایلی اورم کو مدعو کیا گیا تھا جس میں وہ مہمان سے زیادہ میزبان نظر آئیں۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 15:54:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :