سری لنکن بلے باز کوسل پریرا فٹنس مسائل کے باعث سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے، دھانن جایا ڈی سلوا ٹیم میں طلب

منگل 23 جنوری 2018 17:26

سری لنکن بلے باز کوسل پریرا فٹنس مسائل کے باعث سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے، دھانن جایا ڈی سلوا ٹیم میں طلب
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) سری لنکن بلے باز کوسل پریرا فٹنس مسائل کے باعث بنگلہ دیش میں جاری سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ دھانن جایا ڈی سلوا کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا، پریرا رواں سیریز سے باہر ہونے والے دوسرے سری لنکن کھلاڑی ہیں، اس سے قبل کپتان اینجلو میتھیوز بھی انجری کے باعث سیریز سے دستبردار ہو چکے ہیں اور ان کی بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں بھی شرکت مشکوک ہے، کوسل پریرا سہ ملکی سیریز میں 21 جنوری کو زمبابوے کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ سٹرین انجری میں مبتلا ہوئے تھے، ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ رواں سیریز کے بقیہ میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، ان کی جگہ دھانن جایا ڈی سلوا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دھانن جایا کو 17 ایک روزہ میچ میں آئی لینڈرز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 17:26:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :