ْآسٹریلیا کا آئندہ ماہ شیڈول سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

سٹیون سمتھ آرام کریں گے، وارنر کپتان مقرر، ڈی آرسی شارٹ، ایلکس کیری اور بین ڈوارشوئس پہلی بار ٹیم میں شامل

منگل 23 جنوری 2018 18:29

ْآسٹریلیا کا آئندہ ماہ شیڈول سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان
میلبورن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ شیڈول سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ریگولر کپتان سٹیون سمتھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کی خاطر ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے آرام کا موقع دیا گیا ہے، ان کی جگہ ڈیوڈ وارنر ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے، انجری مسائل سے نجات پانے والے کرس لین کی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، رواں بگ بیش لیگ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تین کھلاڑی ڈی آر سی شارٹ، ایلکس کیری اور بین ڈوارشوئس پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

سہ ملکی سیریز3 سے 21 فروری تک کھیلی جائے گی جس میں آسٹریلیا کے علاوہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ، آشٹن ایگر، ایلکس کیری، بین ڈوارشوئس، ٹریوس ہیڈ، کرس لین، گلین میکسویل، کین رچرڈسن، ڈی آر سی شارٹ، بلی سٹین لیک، مارکس سٹوئنس، اینڈریو ٹائی اور ایڈم زمپا پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 18:29:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :