تمیم اقبال ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے

منگل 23 جنوری 2018 18:29

تمیم اقبال ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے
ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) تمیم اقبال ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے، انہوں نے بنگلہ دیش میں جاری سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں منگل کو زمبابوے کے خلاف میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے 2007ء سے 2018ء تک 11 برس کے عرصے میں177 میچز کی 175 اننگز میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کئے جس میں ان کی 9 شاندار سنچریاں اور 41 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 18:29:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :